آپ پر دہشت گرد سے ملنے کے الزامات ہیں،صحافی کا وزیراعلیٰ سندھ سے سوال،مراد علی شاہ نے کیا جواب دیا جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے

آپ پر دہشت گرد سے ملنے کے الزامات ہیں،صحافی کا وزیراعلیٰ سندھ سے سوال،مراد ...
آپ پر دہشت گرد سے ملنے کے الزامات ہیں،صحافی کا وزیراعلیٰ سندھ سے سوال،مراد علی شاہ نے کیا جواب دیا جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ نے کسی دہشت گرد سے ملنے کے الزامات کی سختی سے تردید کردی۔۔۔۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ پر دہشت گرد سے ملنے کا الزام ہے جس پر مراد علی شاہ نے کہا اس دہشت گرد کو جانتا ہوں او ر نہ ہی کبھی ملاہوں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک دہشت گردکے حوالے سے ویڈیو مجھ سے منسوب کرائی گئی۔
اور اس سے کہلوایاگیاکہ مجھ سے ملاہے۔اس معاملے پرآئی جی اور ایڈیشنل آئی جی پولیس سندھ کو طلب کرکے تحقیقات کا حکم دیاتھا جبکہ رینجرز سے بھی بات کی جائےگی۔
انہوں نے کہااے آ روائی نیوز نے ایک غلط نمبر پلیٹ والی گاڑی کو اسکارٹ دینے کی خبردی تھی۔گاڑی کا پتہ میڈیا کے ذریعے چلاکہ وہ وزیراعلیٰ ہاوس کے قریب سے گزری ہے اور جس نے اسٹوری تیار کی اس کی تہہ تک بھی پہنچ گیاہوں۔انہوں نے کہا انکوائری پر کل شام کو پتہ چلا کہ گاڑی گورنر ہاوس کی ہے جس پر گورنر صاحب سے بھی بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہامیری اپنی گاڑی سمیت وزیراعلیٰ ہاوس کی تمام گاڑیوںپر رجسٹریشن نمبر درج ہیں۔

انہوں نے کہاپولیس کو ایک غلط نمبرپلیٹ والی گاڑی کیخلاف کارروائی کا کہاتھا ایف آئی آر بھی درج ہوچکی ہے تفصیلات جلد سامنے آجائیں گی۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا جب میری مرضی ہوگی کابینہ بدل دوں گا میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید :

قومی -