سابق چیف جسٹس کے داماد کی گرفتاری کا بھی حکم آگیا

سابق چیف جسٹس کے داماد کی گرفتاری کا بھی حکم آگیا
سابق چیف جسٹس کے داماد کی گرفتاری کا بھی حکم آگیا

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں سابق چیف جسٹس پاکستان افتخارچودھری کے داماد ڈاکٹر مرتضیٰ امجد سمیت 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے مزیدسماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر متاثرین کو دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیاہے۔

گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں متعدد متاثرین بھی عدالت میں پیش ہوئے،نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایڈن ہائوسنگ سکینڈل کیس میں سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چودھری کے داماد مرتضی امجد بھی ملوث ہیں، ایڈن ہاو¿سنگ سکینڈل کیس میں ٹوٹل 11 ہزار متاثرین شامل ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور