قرضوں کے تحقیقاتی کمیشن کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، اس میں کیا بتایا گیا ہے ؟ عمران خان کے قریبی ساتھی نے بتادیا

قرضوں کے تحقیقاتی کمیشن کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، اس میں کیا بتایا ...
قرضوں کے تحقیقاتی کمیشن کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، اس میں کیا بتایا گیا ہے ؟ عمران خان کے قریبی ساتھی نے بتادیا

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بنا ئی گئی قرضوں کے تحقیقاتی کمیشن نے ابتدائی رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم کو پیش کر دی۔

رپورٹ کے مطابق سابقہ 2ادوار میں کمیشن کی مد میں 30فیصد رقم کھائی گئی،کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری رہے گا اور اچھا کپتان جانتا ہے کہ کس کو کہا ں کھیلنا ہے اور پاکستان کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے اور جمہوریت خیر و عافیت سے لندن روانہ ہو گئی ہے۔بدھ کو اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ بیرون ممالک سے لئے گئے قرضوں کی تحقیقات کیلئے قائم حکومتی کمیشن نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے اور رپورٹ کے مطابق سابقہ 2ادوار میں کمیشن کی مد میں 30فیصد رقم کھائی گئی ہے، تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے نئے کیسز سامنے آنے والے ہیں اور یہ جو لوگ ہاری، بیماری اور لاچاری کا شور مچا کرتے ہیں، ان کا سورس کرپشن ہے۔ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنے بیان میں وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ بھی دیا، انہوں نے کہا کہ کابینہ کی تبدیلی سے پہلے وزراء کو کارکردگی فارم بھیجاگیا ہے جبکہ حکومت نے 20سالہ تاریخ میں سب سے مشکل فیصلے کئے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد