’اپنے نئے باس کی ساری بیویوں کے سارے۔۔۔‘طلال چوہدری نے فردوس عاشق اعوان کو کھری کھری سنادیں

’اپنے نئے باس کی ساری بیویوں کے سارے۔۔۔‘طلال چوہدری نے فردوس عاشق اعوان کو ...
’اپنے نئے باس کی ساری بیویوں کے سارے۔۔۔‘طلال چوہدری نے فردوس عاشق اعوان کو کھری کھری سنادیں

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کو ایک بارنشانے پر رکھ لیا۔ان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہافردوس باجی بلاتفریق احتساب ہے تو اپنے نئے باس کی ساری بیویوں اور سارے بچوں کے سارے فارن اکاونٹس ڈکلیئرکروائیں۔

جیو نیوز کے مطابق طلال چودھری نے  کہاکہ فردوس باجی چوری نہیں کی تو تلاشی اور رسیدیں دیں،انہوں نے فردوس کو نئی ملازمت کیلئے تیاری کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ فردوس باجی گھبرانا نہیں اگلی نوکری کے لیے سی وی تیار کرنا شروع کردیں۔۔فردوس باجی! بلا تفریق احتساب اور آئین کی بالا دستی کے حوالے سے کس ملک کے وزیراعظم کی بات کر رہی ہیں؟

انہوں نے کہابلا تفریق احتساب کی اصلیت بغل بچہ زلفی بخاری،عمران صاحب کا1لاکھ3ہزارٹیکس، جہانگیرترین کی منی لانڈرنگ،23 جعلی اکاو¿نٹس اورعلیمہ باجی کی جادو کی سلائی مشینیں ہیں اور ان پر شرم آنی چاہئے۔طلال نے کہااصلی چوراب پکڑا گیا ہے جو20 سال سے شور مچارہا ہے اوردوسروں کو چور کہہ رہا ہے۔

طلال چوہدری نے عمران خان کا نام لئے بنا کہا کہ فردوس باجی بلاتفریق احتساب ہے تو اپنے نئے باس کی ساری بیویوں اور سارے بچوں کے سارے فارن اکاو¿نٹس ڈکلیئرکروائیں،جوایک پارٹی میں کھڑے نہیں ہوسکتے وہ اپنے نظریے اورموقف پہ کیسے کھڑے ہوسکتے ہیں

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فردوس عاشق اعوان نے بیان دیا ہے کہ” رہبر کمیٹی جسے خود رہبری کی ضرورت ہے،مسلسل چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یرغمال بنا کر اثر انداز ہونے کی مذموم کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ہم اپنے موقف اور نظریے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں،دوسروں کی طرح احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں۔“

اپنے ایک اور ٹویٹ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ ”وزیراعظم عمران خان آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور بلا تفریق احتساب کے داعی ہیں۔پوری قوم گواہ ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کسے صادق اور امین قرار دیا اور کون بددیانت ٹھہرا۔‘

مزید : قومی