حکومت کیلئے خطرے کی ایک اور گھنٹی بج گئی،جے یوآئی نے بڑا اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی حکومت کیلئے ایک اور خطرے کی گھنٹی کی بج گئی۔جمعیت علمائے اسلام ف کی رہبر کمیٹی نے کل جمعہ کو ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے کہاجمعہ کوپورے ملک میں جلسے جلوس ہوں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ عمران خان کواخلاقی طورپروزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوجانا چاہئے۔
فارن فنڈنگ کیس کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہافارن فنڈنگ کیس میں عدالتوں کے پیچھے چھپنے کا معاملہ ختم ہوا۔پورے ملک کے تمام ادارے حکومت سے مایوس ہیں۔
نوازشریف کی بیماری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ ابھی بھی ٹی وی پر بیٹھ کر نواز شریف کی بیماری پر واویلا کرتے ہیں،جو کہ نامناسب ہے۔درانی نے بتایا کہ نوازشریف کے ساتھ لندن جانے والے شہبازشریف جلد وطن واپس آئیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہادھرنے کا مقصد اور فائدہ جلد عوام کے سامنے ہوگا اور قوم کو جلد ہی خوشخبری ملے گی۔