حکومت نے ایم کیوایم کو یقین دہانی کرادی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)فیڈرل کوآرڈی نیشن کمیٹی نےکراچی پیکیج پر توجہ سمیت سندھ میں وفاقی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ایم کیو ایم اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیر اعظم آفس میں منعقدہ فیڈرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ساتھ باہمی معاملات اور سندھ بالخصوص کراچی کے ترقیاتی مسائل،باہمی امور، ایم کیو ایم کے 13 نکاتی ایجنڈے اور تمام نکات پر تیزی کے ساتھ عملدرآمد کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔