نسیم شاہ کے آنسو جاری ہو گئے مگر کیوں؟ ایسی خبر آ گئی کہ ہر پاکستانی کی آنکھیں نم ہو جائیں

نسیم شاہ کے آنسو جاری ہو گئے مگر کیوں؟ ایسی خبر آ گئی کہ ہر پاکستانی کی آنکھیں ...
نسیم شاہ کے آنسو جاری ہو گئے مگر کیوں؟ ایسی خبر آ گئی کہ ہر پاکستانی کی آنکھیں نم ہو جائیں

  



برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ صرف 16 سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

نسیم شاہ نے آسٹریلیا کیخلاف وارم اپ میچز میں انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے بڑے بڑے کرکٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی اور اب سب ہی انہیں ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔ شیر دل نسیم شاہ اپنی والدہ کی وفات کے باعث واپس پاکستان بھی نہیں گئے اور آسٹریلیا میں ہی مقیم رہے تاہم آج اس وقت ان کی آنکھیں نم ہو گئیں جب انہیں میچ شروع ہونے سے پہلے ٹیسٹ کیپ دی گئی۔

نسیم شاہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ آنسو پونچھنے میں مصروف ہیں اور ان کی آنکھوں میں آنے والے آنسو یقینا والدہ کی یاد کے باعث آئے۔ شائقین کرکٹ ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے کیساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی بھی کر رہے ہیں اور ان کی والدہ کی مغفرت کیلئے دعاگو بھی ہیں۔

مزید : کھیل