وزیراعلیٰ پنجاب اور سپیکر اسمبلی میں ملاقات ،اتحادیوں میں اختلافات کی خبریں مسترد

وزیراعلیٰ پنجاب اور سپیکر اسمبلی میں ملاقات ،اتحادیوں میں اختلافات کی خبریں ...
وزیراعلیٰ پنجاب اور سپیکر اسمبلی میں ملاقات ،اتحادیوں میں اختلافات کی خبریں مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے درمیان وزیراعلیٰ ہاوس میں ملاقات ہوئی ہے جس میں اتحادی جماعتوں میں اختلاف سے متعلق تمام افواہیں مسترد کردیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غلط فہمیاں پیداکرنے والے سازشی عناصرکبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔اتحادیوں کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے اور مل جل کر عوامی فلاح کے منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی احسن طریقے سے چلانے پر سپیکر پرویز الہٰی کو خراج تحسین پیش کیا، کہا کہ عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے ملکر کام کررہے ہیں اورکرتے رہیں گے
اس موقع پر ویز الٰہی کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ان کا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے،اتحاد میں رخنہ ڈالنے والوں کی حسرت ان کے دل میںہی رہ جائے گی۔انہوں نے کہااب پسند ناپسند نہیں بلکہ میرٹ اور گڈ گورننس کی حکومت ہے۔انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔
ملاقات کے وقت مونس الٰہی اور مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ بھی موجودتھے اس دوران اسمبلی کا ورکنگ ریلیشن شپ بہتر کرنے پربھی اتفاق کیاگیا۔

مزید :

قومی -