”میں جب پاکستان گیا تو لوگوں نے۔۔۔“ ہاشم آملہ نے پاکستان مخالف قوتوں کا منہ بند کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ بھارتی سیخ پا ہو جائیں

”میں جب پاکستان گیا تو لوگوں نے۔۔۔“ ہاشم آملہ نے پاکستان مخالف قوتوں کا منہ ...
”میں جب پاکستان گیا تو لوگوں نے۔۔۔“ ہاشم آملہ نے پاکستان مخالف قوتوں کا منہ بند کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ بھارتی سیخ پا ہو جائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کیلئے ڈرافٹ لسٹ میں شامل ہیں اور اگر کسی ٹیم نے انہیں منتخب کیا تو وہ لیگ کھیلنے کیلئے پاکستان آئیں گے جس پر وہ بہت پرجوش بھی ہیں۔

ہاشم آملہ نے اس سے قبل کئے گئے پاکستان کے دورے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مخالف قوتوں کے منہ بند کر دئیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں دورہ پاکستان کے دوران بہت لطف اندوز ہوا اور ہمارے استقبال کیلئے پاکستانیوں کا ایک سیلاب امڈ آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران مجھ پر یہ واضح ہو گیا کہ پاکستانی اپنی کرکٹ سے کتنا پیار کرتے ہیں اور کرکٹ کا کھیل ان کیلئے کیا اہمیت رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کیلئے اتنی کوششیں کر رہا ہے۔

مزید : کھیل