”میں بنوں گا قومی ٹیم کا سپن باﺅلنگ کوچ۔۔۔“ پاکستان کے کس سابق سپن باﺅلر نے درخواست جمع کرا دی؟ جان کر آپ بھی خوشی سے اچھل پڑیں

”میں بنوں گا قومی ٹیم کا سپن باﺅلنگ کوچ۔۔۔“ پاکستان کے کس سابق سپن باﺅلر نے ...
”میں بنوں گا قومی ٹیم کا سپن باﺅلنگ کوچ۔۔۔“ پاکستان کے کس سابق سپن باﺅلر نے درخواست جمع کرا دی؟ جان کر آپ بھی خوشی سے اچھل پڑیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں قومی ٹیم کے سپن باﺅلنگ کوچ کی اسامی کیلئے اشتہار جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان کی نیشنل ٹیم کیلئے لیول تھری کوچنگ سرٹیفکیٹ اور ہر طرح کی کرکٹ میں کم از کم پانچ سال تجربہ رکھنے والے شخص کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے مایہ ناز سابق سپنر سعید اجمل بھی اس اسامی کیلئے میدان میں آ گئے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے درخواست بھی جمع کرا دی ہے اور وہ پرامید ہیں کہ انہیں قومی ٹیم کے سپن باﺅلنگ کوچ کے طور پر منتخب کر لیا جائے گا تاہم یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ان کے مقابلے میں لیجنڈ سپن باﺅلر مشتاق احمد بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشتاق احمد نے بھی قومی ٹیم کے سپن باﺅلنگ کوچ کیلئے درخواست جمع کرا رکھی ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی سی بی نے مشتاق احمد کا نام ذہن میں رکھ کر یہ اشتہار جاری کیا تھا تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ سپن باﺅلنگ کوچ کی اسامی کیلئے قرعہ کس کے نام نکلتا ہے۔

مزید : کھیل