فضل الرحمان نے اہم ادارے کے سربراہ کی ایکسٹینشن کا مطالبہ کردیا

فضل الرحمان نے اہم ادارے کے سربراہ کی ایکسٹینشن کا مطالبہ کردیا
فضل الرحمان نے اہم ادارے کے سربراہ کی ایکسٹینشن کا مطالبہ کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ فضل الرحمان نے حکمران جماعت تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کی منطوری کو خوش آئندہ قراردیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرریٹائرمنٹ سے پہلے فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ دے دیں ورنہ انہیں ایکسٹینشن دی جائے۔تاہم فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ امید ہے وہ عہدے سے ریٹائرمنٹ سے پہلے اس کا فیصلہ دیں۔انہوں نے کہا وزیراعظم استعفی دیں یا پھر تین مہینے کے اندر اندر الیکشن کرائے جائیں۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کتنا بزدل کھلاڑی ہے، اپنے اوپر آتی ہے تو راہ فرار اختیار کرتا ہے۔فضل الرحمان نے طنز کیا کہ کہتے ہیں میں کھلاڑی ہوں مقابلہ کرنا جانتا ہوں۔مگر اکبر ایس بابر کے مقابلے سے بھاگنے کی کوشش ہور ہی ہے۔انہوں نے کہا دوسروں کو چور کہنے والے خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی