”اسد شفیق کو دیکھ کر آج بہت خوشی ہوئی کیونکہ۔۔۔“ مکی آرتھر خاموش نہ رہ سکے

”اسد شفیق کو دیکھ کر آج بہت خوشی ہوئی کیونکہ۔۔۔“ مکی آرتھر خاموش نہ رہ سکے
”اسد شفیق کو دیکھ کر آج بہت خوشی ہوئی کیونکہ۔۔۔“ مکی آرتھر خاموش نہ رہ سکے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے افتتاحی روز کا کھیل اختتام کو پہنچ چکا ہے اور قومی ٹیم پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسد شفیق بنائے جنہوں نے 134 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اظہر علی نے 39، شان مسعود نے 27، محمد رضوان نے 37 اور یاسر شاہ نے 26 رنز بنائے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ آج کی اننگز میں سب سے زیادہ کریڈٹ اسد شفیق کو جاتا ہے جو میدان میں کھیل پیش کرتے ہوئے بہترین نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ آگے نکلے، پیچھے بھی گئے، یعنی ان کا فٹ ورک بہترین تھا اور پاکستانی اننگز کو جلا بخشنے میں انہوں نے اہم ترین کردار ادا کیا۔ اسد شفیق ہمیشہ ہی اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے پوری ذمہ داری لینے کی خواہش رکھتے ہیں اور آج وہ جس انداز میں کھیلے، انہیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

مزید : کھیل