نسیم شاہ کا جذباتی ڈبییو، شعیب اختر نے انتہائی شاندار بیان جاری کر دیا، ساتھ ہی بابراعظم اور حارث سہیل کو مشورہ بھی دیدیا

نسیم شاہ کا جذباتی ڈبییو، شعیب اختر نے انتہائی شاندار بیان جاری کر دیا، ساتھ ...
نسیم شاہ کا جذباتی ڈبییو، شعیب اختر نے انتہائی شاندار بیان جاری کر دیا، ساتھ ہی بابراعظم اور حارث سہیل کو مشورہ بھی دیدیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے نسیم شاہ کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت بہادر ہیں اور یقینا اپنی کارکردگی سے والدہ کیلئے فخر کا باعث ثابت ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں نسیم شاہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھاﺅ کیونکہ پوری دنیا تمہیں دیکھنے کیلئے تیار ہے۔ نسیم شاہ بہت بہادر بچہ ہے اور خوشی ہو رہی ہے کہ ایک نوجوان آگے آیا ہے جو تگڑی باﺅلنگ کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کیلئے ٹیسٹ ڈیبیو ایک بہت ہی جذباتی لمحہ ہے اور ہماری خواہش ہوتی ہے کہ جب ہم کوئی کامیابی حاصل کریں تو ہمارے والدین فخر محسوس کریں۔ نسیم شاہ کی والدہ انہیں پاکستانی کیپ پہنے ہوئے نہیں دیکھ سکتیں لیکن انشاءاللہ وہ اپنی کارکردگی کے ذریعے والدہ کیلئے فخر ثابت ہوں گے۔

اس موقع پر انہوں نے پہلے ٹیسٹ کے افتتاحی روز پاکستان کے کھیل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اننگز کا آغاز بہت اچھے طریقے سے کیا لیکن بعد میں اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ بابراعظم کو اوپر والے نمبروں پر بیٹنگ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ حارث سہیل کو نچلے نمبروں پر جانا ہو گا۔

مزید : کھیل