وزیراعظم کی نومنتخب سری لنکن وزیراعظم کو مبارکباد،ملکرکام کرنے کیلئے پرامید ہیں،عمران خان

وزیراعظم کی نومنتخب سری لنکن وزیراعظم کو مبارکباد،ملکرکام کرنے کیلئے ...
وزیراعظم کی نومنتخب سری لنکن وزیراعظم کو مبارکباد،ملکرکام کرنے کیلئے پرامید ہیں،عمران خان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن وزیراعظم مہندا راجہ پکسے کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں انہوں نے نومنتخب سری لنکن وزیراعظم کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے مہندا راجہ پکسے کے گزشتہ دو ادوار میں سری لنکا کی ترقی کوبھی سراہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ نومنتخب سری لنکن وزیراعظم اور ان کی حکومت کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے پہلے بہترین تعلقات کو مزید فروغ دینے اور باہمی مفادات کیلئے کام کرنے کے حوالے سے پرامید ہیں۔

مزید : قومی