نو بال پر محمد رضوان کو آﺅٹ قرار دینے کا معاملہ، مکی آرتھر نے بھی خاموشی توڑ دی

نو بال پر محمد رضوان کو آﺅٹ قرار دینے کا معاملہ، مکی آرتھر نے بھی خاموشی توڑ ...
نو بال پر محمد رضوان کو آﺅٹ قرار دینے کا معاملہ، مکی آرتھر نے بھی خاموشی توڑ دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے افتتاحی روز کا کھیل ختم ہو چکا ہے اور قومی ٹیم پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ہے۔

اننگز کے دوران پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو نو بال پر آﺅٹ قرار دیدیا گیا جس پر دنیا کے تمام ماہرین کرکٹ ہی تبصرہ کرنے میں مصروف ہیں اور اب قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی اپنی رائے دیدی ہے۔

مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو آﺅٹ قرار دینے کے فیصلے پر میں یقین نہیں کر سکتا، وہ ایک نو بال تھی۔ باﺅلر کے بوٹ کا کوئی بھی حصہ لائن کے پیچھے نہیں تھا اور بلے باز کو لائن کا فائدہ ملتا ہے، میرے خیال میں مائیکل گف نے غلط فیصلہ دیا۔

مزید : کھیل