غریدہ فاروقی نے مولانا کے دھرنے کے دوران آج نیوز چھوڑا، اب انہوں نے کون سا چینل جوائن کرلیا؟

غریدہ فاروقی نے مولانا کے دھرنے کے دوران آج نیوز چھوڑا، اب انہوں نے کون سا ...
غریدہ فاروقی نے مولانا کے دھرنے کے دوران آج نیوز چھوڑا، اب انہوں نے کون سا چینل جوائن کرلیا؟

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے دوران آج نیوز چھوڑ دیا تھا جس کے بعد اب انہوں نے پاکستان کے سب سے کم عمر نیوز چینل آپ نیوز کو جوائن کرلیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میںاینکر پرسن غریدہ فاروقی نے بتایا کہ انہوں نے آپ نیوز جوائن کرلیا ہے جس پر وہ اللہ کی شکر گزار ہیں۔ ان کا پروگرام ’ جی فار غریدہ‘ پیر سے جمعرات کو شب 8 بجے آپ نیوز پر دیکھا جاسکے گا، ان کا نیا پروگرام جلد ہی شروع ہونے والا ہے۔

خیال رہے کہ غریدہ فاروقی نے مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد میں آزادی مارچ کے دنوں میں آج نیوز چھوڑا تھا۔ خبریں یہ بھی سامنے آئی تھیں کہ آج نیوز کی انتظامیہ نے ان کا پروگرام اچانک بند کرکے ان کی ٹیم کو فارغ کردیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد