”آپ مجھے بہت کم یہ کہتے ہوئے سنیں گے لیکن۔۔۔“ محمد رضوان کے آﺅٹ پر بریٹ لی کا کیا کہنا ہے؟

”آپ مجھے بہت کم یہ کہتے ہوئے سنیں گے لیکن۔۔۔“ محمد رضوان کے آﺅٹ پر بریٹ لی ...
”آپ مجھے بہت کم یہ کہتے ہوئے سنیں گے لیکن۔۔۔“ محمد رضوان کے آﺅٹ پر بریٹ لی کا کیا کہنا ہے؟

  



برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے افتتاحی روز کا کھیل اختتام کو پہنچ چکا ہے اور قومی ٹیم پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ہے۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھلی تاہم اس موقع پر وہ پیٹ کومنز کی گیند پر ٹیم پین کو کیچ پکڑوا بیٹھے اور امپائرز نے انہیں آﺅٹ قرار دیدیا جس کے بعد ریویو میں دیکھا گیا کہ یہ نو بال تھی تاہم امپائرز نے پھر بھی انہیں آﺅٹ ہی قرار دیا اور ماہرین کرکٹ اس فیصلے کو غلط قرار دے رہے ہیں۔

آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر بریٹ لی نے بھی اس حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے اس فیصلے کو غلط قرار دیدیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”یہ پاکستان کیلئے بہت سخت اور مایوس کن ہے، اس گیند کو نو بال قرار دینا چاہئے تھا۔ آپ مجھے بہت کم ایسا کہتے ہوئے سنیں گے لیکن یہاں بلے باز کے حق میں فیصلہ جانا چاہئے تھا۔“

مزید : کھیل