برٹش ایئر ویز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی،دنیا بھر میں ہزاروں مسافررل گئے

برٹش ایئر ویز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی،دنیا بھر میں ہزاروں مسافررل گئے
برٹش ایئر ویز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی،دنیا بھر میں ہزاروں مسافررل گئے

  



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برٹش ایئر ویز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، پروازیں گزشتہ 23گھنٹے سے تاخیر کا شکار ، دنیا بھر میں ہزاروں مسافر رل گئے ۔

برطانوی میڈیاکے مطابق برٹس ایئر ویز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی سے دنیابھر میں برٹش ائیر ویز کے مسافروں کوپریشانی کا سامناہے ۔ ہیتھر و اور گیٹ وک ایئر پورٹس پر گزشتہ 23گھنٹے سے طیاروں کی لینڈنگ سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کوپریشانی کاسا مناکرنا پڑ رہا ہے ۔

امریکہ میں بھی برٹش ایئر ویز کے مسافر رل گئے ہیں۔پرواز یں منسوخ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔ امریکہ سے آنیوالی تمام پروازیں کم ازکم پانچ گھنٹے تاخیر کا شکارہیں ۔ برٹش ایئر ویز کے مطابق کمپیوٹر سسٹم کوٹھیک کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی