سمندر میں نہانے کے لئے آدمی نے اپنی محبوبہ کو ایسا لباس پہنا دیا کہ کوئی مرد آنکھ اُٹھا کر بھی نہ دیکھے

سمندر میں نہانے کے لئے آدمی نے اپنی محبوبہ کو ایسا لباس پہنا دیا کہ کوئی مرد ...
سمندر میں نہانے کے لئے آدمی نے اپنی محبوبہ کو ایسا لباس پہنا دیا کہ کوئی مرد آنکھ اُٹھا کر بھی نہ دیکھے

  



کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) پیراکی کے لباس ’بکنی‘ میں خوبرو لڑکی ساحل سمندر پر موجود ہو اور مرد اس کی طرف متوجہ نہ ہوں، یہ غیرممکن ہے تاہم گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں ایک نوجوان نے اپنی منگیتر کو غیرمردوں کی نظروں سے بچانے کا ایسا اہتمام کر ڈالا کہ جان کر آپ اس نوجوان کی ذہانت کی داد دیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق پیڈرو ککوویلو ویٹولا نامی اس نوجوان نے اپنی منگیتر کے لیے ایسی بکنی تیار کروائی جس کے اگلے حصے پر پیڈرو کی ایسی تصویر چھپی ہوئی تھی جس میں وہ دیدے پھاڑے دیکھ رہا ہوتا ہے۔

بکنی کی پشت پر بھی پیڈرو کی تصویر کا دانتوں والا حصہ چھپا ہوا تھا۔ پیڈرو کا کہنا تھا کہ ”مجھے اپنی منگیتر پیٹی کا بکنی خریدنا بہت برا لگتا تھا اور مجھے ان پر پیسے خرچ کرنا اچھا نہیں لگتا تھا کیونکہ انہیں پہننے کے بعد مرد اسے گھور گھور کر دیکھتے تھے۔ تاہم یہ بکنی تیار کروانے پر خرچ کرنا مجھے بہت اچھا لگا کیونکہ اسے پہننے کے بعد کوئی اس کی طرف دیکھے گا تو میری گھورتی ہوئی آنکھوں سے سامنا ہونے کے بعد اسے دوبارہ دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا۔ “ پیڈرو نے یہ بکنی ایک سرپرائز کی صورت میں پیٹی کو دی اور اس کی ویڈیو بنا کر اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کی جہاں اسے اب تک 10ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس