معروف گلوکارہ میڈونا باقاعدگی سے اپنا ہی پیشاب کیوں پینے لگ گئیں؟

معروف گلوکارہ میڈونا باقاعدگی سے اپنا ہی پیشاب کیوں پینے لگ گئیں؟
معروف گلوکارہ میڈونا باقاعدگی سے اپنا ہی پیشاب کیوں پینے لگ گئیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) میڈونا عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ہیں اور دہائیوں سے کروڑوں مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں تاہم اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ایسی ویڈیو شیئر کر دی ہے کہ جسے دیکھ کر انہیں کے کئی مداحوں کے دل کھٹے ہوجائیں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس ویڈیو میں اداکارہ برفیلے پانی میں نہاتی اور اس کے بعد اپنا پیشاب پیتی نظر آتی ہیں۔ 61سالہ میڈونا ان دنوں ’میڈم ایکس‘ ٹور کر رہی ہیں اور اس ٹور کے دوران گزشتہ رات شو ختم ہونے کے بعد رات کے تین بجے یہ ویڈیو پوسٹ کی۔
میڈونا ویڈیو کے ٹائٹل میں لکھتی ہیں کہ ”کیا ہمیں آئس باتھ چیلنج شروع کرنا چاہیے، 41ڈگری، یہ چوٹوں کا موثر علاج ہے۔“ گلوکارہ برفیلے پانی میں نہانے سے پہلے اپنے جسم پر آئی کچھ خراشیں دکھاتی ہے اور پھر نہانے کے بعد دکھاتی ہیں کہ کیسے ان کی خراشیں پہلے سے بہتر ہو گئی ہیں۔ اس کے بعد وہ ایک سفید کپ میں اپنا پیشاب پیتی نظر آتی ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ طویل عرصے سے ان کا یہ معمول ہے۔ وہ شو کے بعد رات گئے برفیلے پانی میں نہاتی ہیں اور پھر اپنا پیشاب پیتی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی اداکارہ سارا ملز بھی ایک انٹرویو میں اعتراف کر چکی ہیں کہ وہ گزشتہ 30سال سے اپنا پیشاب پیتی آ رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -