دنیا کا واحد باپ جو دراصل اپنے بچے کی ماں ہے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جانوروں کی کچھ اقسام کے بارے میں آپ نے سن رکھا ہو گا کہ ان میں ایک ہی جانور نر اور مادہ کے کردار ادا کرتا ہے اور اپنے بچوں کا باپ بھی ہوتا ہے اور ماں بھی۔ تاہم آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ دنیا میں ایک ایسا انسان بھی ہے جو اپنے بچے کی ماں بھی ہے اور باپ بھی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس شخص کا نام سیٹھ مارلو ہے جو امریکی ریاست ورجینیا کے شہر روانوک کا رہائشی ہے۔ مارلو پیدائشی طور پر خاتون تھا تاہم25سال کی عمر میں اس نے اپنی جنس تبدیل کروا لی اور عورت سے مرد بن گیا اور ایک عورت سے شادی کر لی۔
اب جب مارلو کی عمر 41سال ہو چکی ہے، اس نے اور اس کی بیوی نے اولاد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس پر مارلو نے ایک بار پھر اپنے جسم میں مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹرون کم کیا اور زنانہ ہارمون ایسٹروجن کے انجکشن لیے اور دوبارہ مرد سے عورت بن گیا تاکہ ایک بار پھر اپنے جسم میں ’بیضے‘ پیدا کر سکے۔ عورت بننے کے بعد اس کے جسم میں بیضے پیدا ہوئے جو اس نے نکلوا کر منجمد کروا لیے اور پھر سپرمز عطیہ کرنے والے ایک مرد سے سپرمز لے کر اپنے ہی بیضوں سے ایک بچہ پیدا کر کر لیا۔اس کے بعد اس نے اپنے جسم میں دوبارہ ٹیسٹاسٹرون بڑھا لیا اور واپس مرد بن گیا۔ یوں اب شاید دنیا میں وہ واحد انسان ہو گا جو اپنے بیٹے کا باپ بھی ہے اور ماں بھی۔