گرل فرینڈ سے بیٹے کی پیدائش کے بعد ارجن رامپال نے اپنی بیوی سے طلاق لے لی

گرل فرینڈ سے بیٹے کی پیدائش کے بعد ارجن رامپال نے اپنی بیوی سے طلاق لے لی
گرل فرینڈ سے بیٹے کی پیدائش کے بعد ارجن رامپال نے اپنی بیوی سے طلاق لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال نے 21 سال پرانی رفاقت توڑتے ہوئے اپنی بیوی سے طلاق لے لی ہے۔
ارجن رامپال کی سپر ماڈل مہر جیسیا سے 1998 میں شادی ہوئی تھی اور دونوں کے ہاں 2 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی تھی تاہم گزشتہ برس سے ہی دونوں علیحدہ رہ رہے تھے۔ مئی 2018 میں بالی ووڈ کے اس جوڑے نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے طلاق کیلئے درخواست دائر کردی تھی جس کا فیصلہ آج (جمعرات کو) آیا ہے۔عدالت کی جانب سے طلاق کے فیصلے میں پہلی بیوی سے پیدا ہونے والی دونوں بیٹیوں کی کسٹڈی ماں کو دی ہے۔
بیوی سے علیحدگی کے بعد ارجن رامپال اپنا گھر چھوڑ کر ممبئی میں ہی دوسرے گھر میں شفٹ ہوگئے تھے جہاں وہ اپنی جنوبی افریقن گرل فرینڈ گیبریلا کے ساتھ مقیم رہے۔ دونوں ہی شادی کے بغیر لو ان ریلیشن میں رہ رہے تھے اور ان کے ہاں رواں برس جولائی میں بیٹے آرک کی پیدائش ہوئی ہے۔

مزید :

تفریح -