”مجھے کسی کی تعریف کی ضرورت نہیں ہے اور۔۔۔“ پہلی اننگز میں 76 رنز بنانے والے اسد شفیق نے حیران کن بات کہہ دی

”مجھے کسی کی تعریف کی ضرورت نہیں ہے اور۔۔۔“ پہلی اننگز میں 76 رنز بنانے والے ...
”مجھے کسی کی تعریف کی ضرورت نہیں ہے اور۔۔۔“ پہلی اننگز میں 76 رنز بنانے والے اسد شفیق نے حیران کن بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے کہا ہے کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ میری کارکردگی کی تعریف کرتے ہیں یا نہیں، پاکستان کیلئے کھیلنا ہی میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ کے پہلی اننگز میں 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے والے اسد شفیق نے کہا کہ برسبین میں گابا سٹیڈیم کی پچ بیٹنگ کیلئے مشکل ہے، وکٹیں مسلسل گرنے کے بعد بال کو تھوڑا لیٹ کھیلنے کی حکمت عملی اپنائی اور ٹیم کے ٹوٹل میں بڑا حصہ ڈالنے میں کامیاب رہا، یاسر شاہ نے بھی مشکل وقت میں ساتھ دیتے ہوئے اہم شراکت بنانے میں کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسد شفیق کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی باﺅلرز نے اچھی لائن لینتھ پر بولنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کیلئے مشکلات پیدا کیں، پچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امید کی جاسکتی ہے کہ پاکستانی باﺅلرز بھی ابتداءمیں ہی وکٹیں حاصل کرتے ہوئے کینگروز کو دباو¿ میں لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
میڈیا میں صلاحیتوں کا زیادہ اعتراف نہ کئے جانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ پاکستان کیلئے کھیلنا ہی میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور میں اپنی کارکردگی دکھانے پر توجہ مرکوز رکھتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ٹیم کیلئے رنز بنانے کی کوشش کرتا ہوں، خوش ہوں کہ اس بار بھی ایسا کرنے میں کامیاب رہا، ٹاپ کوالٹی باﺅلنگ کے خلاف کارکردگی سے لطف اندوز ہورہا ہوں، اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

کھیل -