لنگر کھانے گئی 6 سالہ بچی کے ساتھ قریبی رشتہ دار کی زیادتی کی کوشش راہگیروں نے ناکام بنادی
پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار کے ضلع روہتاس میں ایک 6 سالہ بچی کے ساتھ اسی کے رشتہ دار کی زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 6 سالہ بچی اپنے پڑوس میں تلک کی تقریب میں لنگر کھانے گئی تھی، وہیں اس کا ایک رشتے دار نوجوان اسے بہلا پھسلا کر قریبی جھاڑیوں میں لے گیا اور اس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں شروع کردیں۔ اسی دوران تقریب سے واپس جانے والے افراد نے جھاڑیوں سے آوازیں سنیں تو وہ وہاں پہنچ گئے اور بچی کو بچالیا تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
بعد ازاں ملزم کی شناخت 19 سالہ سنی سیٹھ کے طور پر کی گئی جو متاثرہ بچی کا قریبی رشتہ دار ہے ، ملزم پر پہلے بھی اس قسم کے الزامات لگ چکے ہیں۔ اہلخانہ نے ملزم کے خلاف پولیس کو تحریری درخواست دے دی جس کے بعد بچی کا میڈیکل کرایا جارہا ہے ، رپورٹ آنے کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔