عدالت نے نوازشریف کوخائن جبکہ عمران خان کو صادق اور امین قراردیا ، مراد سعید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ عدالت نے عمران خان کوصادق اور امین جبکہ نواز شریف کوخائن قراردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعیدنے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو صادق اور امین جبکہ نواز شریف کوخائن قراردیا ہے ۔ انہوں نے احسن اقبال کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے اداروں کوچٹھیا ں نہیں بلکہ دستاویزات فراہم کی ہیں۔ آپ کی یادداشت متاثر ہوئی ہے یا حقائق سے آنکھیں چرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکوں سے اربوں روپے کمانے والا خوفزدہ لگ رہاہے ۔