وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا

وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ...
وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کیا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتہوئی جس میں اہم فیصلے کئے گئے جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیاجاچکا ہے ۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اس سے قبل پاکستان ملٹری اکیڈمی کےکمانڈنٹ بھی رہے ہیں جبکہ راولپنڈی کے کور کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا جی ایچ کیومیں چیف آف جنرل سٹاف کیذمہ داریاں بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ان کی بطور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کےتقرر کا اطلاق 27نومبر سے ہوگا ۔

مزید : قومی /Breaking News /اہم خبریں