حکومت نے عوام پر بجلیاں گرادیں، بجلی کی قیمت میں اتنا اضافہ کہ لوگوں کی چیخیں نکل گئیں

حکومت نے عوام پر بجلیاں گرادیں، بجلی کی قیمت میں اتنا اضافہ کہ لوگوں کی چیخیں ...
حکومت نے عوام پر بجلیاں گرادیں، بجلی کی قیمت میں اتنا اضافہ کہ لوگوں کی چیخیں نکل گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلیاں گرادیں، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔
نیپرا نے پہلے سے مہنگائی میں پس رہے عوام پر بجلیاں گراتے ہوئے 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا۔ نیپرا نے پاکستان بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ہے تاہم اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے دسمبر کے بلوں میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی، نرخوں میں اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں گیا گیا ہے، ستمبرمیں بجلی کی پیداواری لاگت 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ تھی اور ریفرنس فیول لاگت 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ تھی۔