فارن فنڈنگ کیس میں وہ سارا کچھ ہے جس کے تحت نواز شریف نااہل ہوئے، حفیظ اللہ نیازی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فارن فنڈنگ کیس میں وہ سارا کچھ ہے جس کے تحت نواز شریف نااہل ہوئے، حفیظ اللہ ...
فارن فنڈنگ کیس میں وہ سارا کچھ ہے جس کے تحت نواز شریف نااہل ہوئے، حفیظ اللہ نیازی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں میں منی لانڈرنگ ، ٹی ٹیاں اور وہ سب کچھ نظر آئے گا جس کے تحت نواز شریف نااہل ہوئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان نے کہاہے کہ کارکنوں نے فارن فنڈنگ کیس پر گھبرانا نہیں ہے ۔سپریم کورٹ نے عمران خان کے مقابل نواز شریف کے مقدمات میں بلیک قوانین کے تحت ایک کروڑ تیس لاکھ کے نمائندے کو نا اہل قراردیدیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارا کچھ قانون کے مطابق ہواہے اوراب یہ نہیں ہوسکتا کہ جو قانون نافذ ہوچکاہے ، اس کو آگے نہ پھیلایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی نواز شریف اور عمران خان کے مقدمات کو نکال کردیکھ لیں کہ ان میں کیسی زبان استعمال کی گئی ہے؟عمران خان نے غریبوں کی جھونپڑیاں گرادی ہیں، عمران خان نے بالکل ٹھیک کہا تھا کہ غریبوں کے لئے اور پاکستان ہے ۔ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں منی لانڈرنگ ، ٹی ٹیاں اور وہ سب کچھ نظر آئے گا جس کے تحت نواز شریف نااہل ہوئے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد