تحریک انصاف کو فارن فنڈنگ کیس سے کیوں گھبراناچاہئے ؟ مظہر عباس نے بتادیا

تحریک انصاف کو فارن فنڈنگ کیس سے کیوں گھبراناچاہئے ؟ مظہر عباس نے بتادیا
تحریک انصاف کو فارن فنڈنگ کیس سے کیوں گھبراناچاہئے ؟ مظہر عباس نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ تحریک انصاف کو فارن فنڈنگ کیس سے تھوڑا گھبرانا چاہئے ، فارن فنڈنگ کیس میں مسائل ہیں ، اس میں بد دیانتی اور منی لانڈرنگ نہیں لیکن بد انتظامی موجود ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگوکرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ تحریک انصاف کو فارن فنڈنگ کیس سے تھوڑا گھبرانا چاہئے ، فارن فنڈنگ کیس میں مسائل ہیں ، اس میں بد دیانتی اور منی لانڈرنگ نہیں لیکن بد انتظامی موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب تحریک انصاف کو اوپر جاتے ہوئے دیکھا جارہا تھا ، اس لئے باہر سے بڑی فنڈنگ آئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں صدر عارف علوی کوبلانا پڑے گا ۔ وہ اس وقت تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل تھے ۔ الیکشن کمیشن اگر عارف علوی کونہیں بھی بلاتا تو اس کو صدر کا بیان ضرور لینا چاہئے کیونکہ اس وقت تمام چیزو ں کووہ دیکھ رہے تھے ۔ اس لئے الیکشن کمیشن کو ان کا بیان ضرور لینا چاہئے کیونکہ ان کا بیان بہت اہم ہے ۔ تحریک انصاف کواس کیس سے نکلنا چاہئے جتنی دیر کی جائے گی ، اتنے ہی زیادہ الزامات لگیں گے ۔