لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کون ہیں اور اس سے قبل اُنہوں نے پاک فوج میں کن اہم ذمہ داریوں پر فرائض سرانجام دیئے ہیں؟تفصیلات جانئے

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کون ہیں اور اس سے قبل اُنہوں نے پاک فوج میں کن اہم ذمہ ...
 لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کون ہیں اور اس سے قبل اُنہوں نے پاک فوج میں کن اہم ذمہ داریوں پر فرائض سرانجام دیئے ہیں؟تفصیلات جانئے

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کرنے کی منظوری دے دی  ہے،نئے تعینات ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کون ہیں اور اِس عہدے سے قبل وہ پاک فوج میں کن اہم ذمہ داریوں پر فائز رہ چکے ہیں؟اس حوالے سے مکمل  تفصیلات جانئے۔

نجی ٹی وی کےمطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضانےانفنٹری کی10سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیااورپاکستان ملٹری اکیڈمی کےکمانڈنٹ رہےجب کہ اُنہوں نے جنوبی وزیرستان میں انفنٹری ڈویژن کی کمان بھی کی۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا دسمبر 2016ء میں کور کمانڈر راولپنڈی کی اہم پوزیشن پر تعینات ہوئے،لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا سندھ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں،وہ اگست 2018ءسے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل سٹاف کی اہم ترین ذمہ داری پر تعینات تھے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو ہلال امتیازملٹری بھی مل چکاہے جبکہ اُنہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید  باجوہ کے ساتھ بھی کام کیا ہوا ہے،لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا گزشتہ سال اگست میں چیف آف جنرل سٹاف بنے تھے جو آرمی چیف کے بعد دوسرا اہم ترین عہدہ ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ سولہ سالوں کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی میں سے دس چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضاچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ لیں گے۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ملاقات کی،جس میں وزیر اعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے عہدے کی مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

مزید : قومی