ستمبر میں انجری کا شکار ہو کر منظرعام سے غائب ہونے والے حسن علی کدھر ہیں؟ بالآخر پتہ چل گیا

ستمبر میں انجری کا شکار ہو کر منظرعام سے غائب ہونے والے حسن علی کدھر ہیں؟ ...
ستمبر میں انجری کا شکار ہو کر منظرعام سے غائب ہونے والے حسن علی کدھر ہیں؟ بالآخر پتہ چل گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے فٹنس بحال کر لی ہے اور کلب کرکٹ کا بھی آغاز کر دیا ہے جبکہ اگلے ہفتے وہ قائد اعظم ٹرافی کے 9 ویں راؤنڈ میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 25 سالہ فاسٹ باؤلر حسن علی کمر کی انجری کی وجہ سے ستمبر کے وسط کے بعد سے کرکٹ کے میدان سے باہر ہیں، اس سیزن میں وہ اب تک صرف ایک فرسٹ کلاس میچ کھیل سکے ہیں جس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ان کی بحالی صحت پر کام شروع کردیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حسن علی اب کرکٹ کے میدان میں واپسی کیلئے تیار ہیں، ڈومیسٹک ٹیم سینٹرل پنجاب کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ حسن علی آئندہ ہفتے کراچی میں خیبر پختونخوا کیخلاف میچ میں اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ میڈیکل سائنس ڈاکٹر سہیل سلیم نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حسن علی نے باضابطہ باﺅلنگ کا آغاز کردیا ہے۔ڈاکٹر سہیل نے بتایا کہ حسن علی نے نیٹ پر باﺅلنگ کرنے کے علاوہ ایک کلب میچ میں بھی شرکت کی جس میں بغیر کسی تکلیف کے 7 اوورز کرائے۔

ڈاکٹر سہیل نے کہا کہ حسن علی فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کی جانب گامزن ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ فاسٹ باﺅلر قائد اعظم ٹرافی کے نویں راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔

مزید : کھیل