پاکستان تحریک انصاف کے انتہائی اہم ترین رہنما نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

پاکستان تحریک انصاف کے انتہائی اہم ترین رہنما نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے ...
پاکستان تحریک انصاف کے انتہائی اہم ترین رہنما نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی میں تنظیم سازی پر ہونے والے اختلافات عروج پر پہنچ گئے،پاکستان تحریک انصاف  پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور عبد العلیم خان کے قریبی ساتھی شعیب صدیقی نے پارٹی عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  شعیب صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے ،شعیب صدیقی نےذاتی وجوہات کی بنیاد پر تنظیمی عہدے سے الگ ہوتے ہوئے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان کو جمع کرا دیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں تنظیم سازی پر ہونے والے اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور شیعب صدیقی کا استعفیٰ بھی اِنہیں اختلافات کا نتیجہ ہے۔دوسری طرف پارٹی چیئرمین نے شعیب صدیقی کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے علی امتیاز وڑائچ کو ان کی جگہ سینٹرل پنجاب کا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ شعیب صدیقی کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے انتہائی متحرک اراکین میں ہوتا ہے،شعیب صدیقی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عبد العلیم خان کے انتہائی قریبی ساتھی تصور کئے جاتے ہیں اور اِنہیں حال ہی میں مرکزی پنجاب کا جنرل سیکرٹری تعینات کیا گیا تھا۔شعیب صدیقی لاہور کے علاقے گڑھو شاہو سے ماضی میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ وہ عبد العلیم خان کے حلقے میں بھی تمام اُمور کی نگرانی کرتے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور