دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی 13 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت باپ پکڑا گیا

دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی 13 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ ...
دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی 13 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت باپ پکڑا گیا

  



شجاع آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنی ہی 13 سالہ بیٹی کے ساتھ دوستوں کے ساتھ مل کر زیادتی کرنے والے درندہ صفت باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم باپ اجمل گزشتہ 4 برس سے اپنی کم سن بیٹی کے ساتھ بداخلاقی کرتا رہا ہے۔ملزم نے اس مکروہ کام میں اپنے دوستوں کو بھی شریک کر رکھا تھا ۔ ملزم نے کچھ روز پہلے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی اور اہلیہ کو بندوق کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس نے ماں اور بیٹی کو طبی معائنے کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرکے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان