”پریشان وہ ہوں جنہوں نے عوام کا پیسہ لوٹا ہے“فارن فنڈنگ کیس پرتحریک انصاف کا موقف

”پریشان وہ ہوں جنہوں نے عوام کا پیسہ لوٹا ہے“فارن فنڈنگ کیس پرتحریک انصاف ...
”پریشان وہ ہوں جنہوں نے عوام کا پیسہ لوٹا ہے“فارن فنڈنگ کیس پرتحریک انصاف کا موقف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ ہم فارن فنڈنگ کیس سے باکل پریشان نہیں ہیں ، پریشان ان کوہونا چاہئے جنہوں نے عوام کا پیسہ لوٹ کر جائیدادیں بنائیں ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگوکرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ارسطو اپنے گریبان میں جھانکیں تو بہت سے باتیں کھل جائیں گی ۔ تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جو ہر سال اپنے آڈٹ شدہ اکاﺅنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرواتی ہے اورہم اس کاحساب دے رہے ہیں اوردیتے بھی رہیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک الیکشن کمیشن کسی پارٹی کا فارن فنڈنگ کیس نہیں سن سکتا ، اس حوالے سے ہم اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی گئے ہیں ، یہ ایک قانون کی تشریح ہے جوہوناباقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم فارن فنڈنگ کیس سے باکل پریشان نہیں ہیں ، پریشان ان کوہونا چاہئے جنہوں نے عوام کا پیسہ لوٹ کر جائیدادیں بنائیں ہیں۔

مزید :

قومی -