عظمیٰ بخاری نے وزیر اعظم پر سنگین الزام عائد کردیا

عظمیٰ بخاری نے وزیر اعظم پر سنگین الزام عائد کردیا
عظمیٰ بخاری نے وزیر اعظم پر سنگین الزام عائد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان مستند ڈاکو ہیں ، وہ دوسروں کوچور کہنا بند کردیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف کو بیمار ہونے پر عدالت کے فیصلے اللہ تعالیٰ نے سبب بنائے اور حکومت کی جانب سے رحمدلی کے نام پر ڈرامہ کیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان توہین عدالت کررہے تھے کیونکہ جب ن لیگ کے حق میں فیصلے آئے تو ان کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ برے لگنے لگے ، اس سے قبل جب ن لیگ کے خلاف فیصلے آرہے تھے تو ان کو عدالتیں اچھی لگ رہی تھیں اور یہ عدالتوں کے ترجمان بنے ہوئے تھے ۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ صادق امین کی ہنڈیا بیچ چوراہے کے پھوٹنے کا وقت آگیا ہے ، ان پر اب آف شور کمپنیوں، منی لانڈرنگ اور فیک اکاﺅنٹس کا الزام ہے ان کی مثال ایسے ہے کہ چور چور کرتے ہوئے میں خود ہی چور ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جہاں جہاں چھپا سکتی تھی ، اس نے بھرپور کوشش کی لیکن اب جواب دینے کا وقت آگیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان مستند ڈاکو ہیں، وہ دوسروں کوچور کہنا بند کردیں۔

مزید :

قومی -