”عمران خان کے ہاتھ میں اب کچھ بھی نہیں اب یہ ۔۔۔“نفیسہ شاہ کی تشویشناک پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ عمران خان کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ، یہ اب دیواروں میں ٹکریں ماریں گے کہ چھوڑوں گا نہیں ، چھوڑوں گا نہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ اس وقت عمران خان کی کیفیت ایسی ہے کہ پوری قوم کوان پر رحم آرہاہے ، عمران خان کی پوری سیاست صرف کرپشن کے لفظ کے گرد گھومتی ہے ،ان کاہدف میاں نوازشریف تھے جن پر ان کی ساری سیاست گھومتی تھی ، وہ اب بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہاتھ میں اب کچھ بھی نہیں ، یہ اب دیواروں میں ٹکریں ماریں گے کہ چھوڑوں گا نہیں ، چھوڑوں گا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے آپ کو کوسیں اور اپنی سیاست کو کوسیں ، یہ نابالغ ہیں ، یہ سیاستدان نہیں ہیں ، عوام کواس وقت ہر طرف تاریکی ہی نظر آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہوگیاہے ، آصف زرداری اور بلاول نے کہا کہ ہم آپ کاساتھ دیں گے لیکن اس وقت تک پارلیمان نہیں چل سکتی جب اپوزیشن ایک طرف کونے میں بیٹھی ہو اوراس کو انجرڈ کیا گیا ہو۔