خواجہ آصف نے 2014کے دھرنے کی بڑی حقیقت کوتسلیم کرلیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے میںحکومت ہل گئی تھی لیکن پھر بھی ہم نے مقابلہ کیا۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ تحریک انصاف کے دھرنے میں حکومت ہل گئی تھی لیکن پھر بھی مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پیش گوئی کی کہ نئے الیکشن ہوسکتے ہیں، عوام رائے پر بننے والی حکومت مسائل کاخاتمہ کرسکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت ناکام ہے ۔ حکومتی سیٹ اپ پر روز نئی نئی باتیں ہورہی ہیں۔