وزیر اعظم کا 65 سال سے زیادہ عمر کے قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے 65 سال سے زیادہ عمر کے قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کا فیصلہ کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے غریب قیدی جو بیمار ہیں اور کسی گھناؤنے جرم کے مرتکب نہیں، ان کو رہا کرنے کی پالیسی بنائی جائے، ایک اور قدم ہے ایک ایسے پاکستان کی طرف جس میں حکومت کی اولین ترجیح ملک کا کمزور طبقہ ہے ناں کہ طاقتور اور دولتمند۔