وزیر اعظم عمران اور ٹرمپ میں ٹیلی فونک رابطہ ، پاکستان کی سہولت کار ی پر ٹرمپ کا اظہار تشکر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ ہواہے ،ٹرمپ نے مثبت عمل کیلئے پاکستان کی سہولت کاری پر شکریہ ادا کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدرٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے ۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی امورپرتبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کیا اور مقبوضہ کشمیرسے متعلق امریکی صدرکےمو قف کوسراہا ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مغربی یرغمالیوں کی افغانستان میں رہائی مثبت پیشرفت ہے۔ پاکستان افغان امن اورمفاہتی عمل کیلئے پرعزم ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مثبت عمل کیلئے پاکستان کی سہولت کاری کے شکرگزارہیں۔