فارن فنڈ نگ کیس کی روزانہ سماعت نہیں ہورہی، ترجمان الیکشن کمیشن نے خبرکوغلط فہمی قرار دیدیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ فارن فنڈ نگ کیس کی الیکشن کمیشن میں روزانہ سماعت نہیں ہورہی بلکہ اس خبر کو ایک نیوز چینل نے درست طریقے سے نہیں چلایابلکہ غلط فہمی پھیلائی جارہی ہے ۔
جیونیو ز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ترجمان الطاف احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سکروٹننگ کمیٹی فارن فنڈنگ کیس کی سکروٹنی کررہی ہے۔ چیف الیکشن کمیشن نے سکروٹننگ کمیٹی کو ایک ہدایت جاری کی ہے کہ سکروٹننگ کمیٹی اس کیس کو روزانہ کی بنیاد پر دیکھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک نیوز چینل میں یہ غلط فہمی پھیلائی جارہی ہے کہ الیکشن کمیشن اس کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کررہاہے، یہ بات نہیں بلکہ چیف الیکشن کمشنر نے سکروٹننگ کمیٹی کو روزانہ کی بنیاد پر اس کیس کودیکھنے کا کہاہے ۔