وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے رہبر کمیٹی کو ڈاکو کمیٹی قراردیدیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ دھرنے کے اوپر رہبر کمیٹی نہیں بلکہ ڈاکو کمیٹی بنی ہوئی تھی ، اپوزیشن کو پلان بی اور سی کی طرف جاتے ہوئے یاد آیا کہ اکبر ایس بابر نے فارن فنڈنگ کی دیگ لگائی ہے ۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت نے ن لیگ کے ساتھ کوئی دس سال کا معاہدہ نہیں کیا بلکہ وزیر اعظم نے رحمد لی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے اوپر رہبر کمیٹی نہیں بلکہ ڈاکو کمیٹی بنی ہوئی تھی ۔
عثمان ڈار کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کو پلان بی اور سی کی طرف جاتے ہوئے یاد آیا کہ اکبر ایس بابر نے فارن فنڈنگ کی دیگ لگائی ہے ۔ ان کا خیال ہے کہ فارن فنڈنگ کی دیگ مل کر کھائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک سے رجسٹرڈ کارکنوں کی فیس آتی رہی ہے ، ہم نے الیکشن کمیشن میں چالیس ہزار رجسٹر ڈ کارکنوں کی فہرست دی تھی ۔