مولانا فضل الرحمان نے ایک سیٹ کیلئے سیاسی ذلت اٹھائی، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کے نئے پلان سیاسی بدحواسی کے پلان ہیں ، عہدوں کی پیشکش کا بیان ناکامی کے بعد خفت مٹانے کے سوا کچھ نہیں ہے ۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے نئے پلان سیاسی بدحواسی کے پلان ہیں ، عہدوں کی پیشکش کا بیان ناکامی کے بعدخفت مٹانے کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کا کہ استعفیٰ لینے آئے تے اور گزاراتسلیوں پر کرنا پڑا ۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا کو عوام نے مسترد کردیا ہے ، عوام لشکر کشی اور انتشار کی سیاست کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا آپ نے پالیمان کی ایک سیٹ کے لئے سیاسی رسوائی اٹھائی ہے۔