ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جن افراد نے اپنی اولاد کے حوالے سے اب فیصلہ لینا ہے وہ لے سکتے ہیں اور رہائش کی تبدیلی کے اشارے بھی مل رہے ہیں اس لئے اب فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ان دنوں آپ کی اہم ضرورت بڑے ہی غیبی انداز سے پوری ہونے جا رہی ہے۔ آپ جس بھی معاملے کو لے کر پریشان تھے۔ اس کا حل بھی مل جانے کے واضح امکانات ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کو بالکل بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ بدلتے ہوئے حالات میں ان شاءاللہ آپ کے لئے کافی کچھ ہے۔ آج ہونے والی بڑی پیش رفت بھی کافی کچھ ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ایک کام اگر عارضی طور پر رک گی اہے تو کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ میرا اللہ اور کئی اسباب بنا دے گا۔ آج شام سے پہلے ایک اچھی اطلاع ملنے کی امید بھی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اچھے دن بحکم اللہ شروع ہیں۔ بس اب خود کو بدلیں کیونکہ آپ پھر پرانی ڈگر پر چل نکلے ہیں اور اس میں ماسوائے خظرات کے اور کچھ بھی نہیں ہے، غور کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اندازے سے بالکل کام نہ کریں، جب تک مکمل اطلاع نہ ملے قدم نہ اٹھائیں جو لوگ بندش محسوس کر رہے تھے۔ وہ آج دوپہر تک ہی اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

کسی کا دل اگر توڑا ہوا ہے تو اس سے معافی مانگیں اور فوری اصلاح کریں۔ آپ کی غلطیاں آج آپ کی سب سے بڑی دشمن بن رہی ہے۔ ذرا غور کرکے تو دیکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اپنے گھر پر توجہ دیں۔ حالات کے مطابق فیصلے کریں۔ اولاد کا سلسلہ خاص طور پر غور طلب ہے۔ آج آپ کے لئے موقع ہے کجھ سوچ لیں کل شائد قسمت بالکل ساتھ نہ دے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

دو افراد خاندان میں مشکلات پیدا کروا کر دوسروں کے درمیان فساد کا سبب بن رہے ہیں آپ کو اگر اندازہ ہے تو اس سے بچ کر چلیں، ورنہ بڑی مشکل کھڑی کر دیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جب آپ نے کہ دیا کہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل تو پھر کس بات کا گھبرانہ ،ہمارے لئے اللہ ہی کافی ہے اور وہی سب سے بہتر مددگار ہے۔ پریشانی کیسی۔ آج اچھا دن ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

عشق کا بھوت دماغ سے نکال دیں۔ آپ غلط سمت سفر کر رہے ہیں۔ اس وقت توبہ کرکے واپسی کا راستہ اختیار کریں، دوسری جانب سے صرف دھوکا ہی مل سکتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

کاروباری حضرات کے لئے بھی ان شاءاللہ اچھے دن شروع ہیں اور نوکری کی تلاش بھی ختم ہو گی۔ آج کا دن تمام تر مشکلات کے باوجود بھی صرف آپ کے حق میں ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -