اڑیال کا گوشت فروخت کرنے والا ہوٹل مالک پکڑا گیا
لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری سید صمصام علی بخاری کی ہدایت پر محکمہ جنگلی حیات سالٹ رینج نے کاوروائی کرتے ہوئے اڑیال کے گوشت کی غیرقانونی فروخت میں ملوث میانوالی تلہ گنگ روڈ پر واقعہ کنڈ شہر کے نمبر دار ہوٹل پر چھاپہ مار کر دو زندہ اڑیال اور 17 کلو اڑیال کا گوشت برآمد کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سالٹ رینج غلام رسول نے ہوٹل مالک عبدالقیوم نمبردار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔
صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری صمصام علی بخاری نے محکمہ وائلڈ لائف سالٹ رینج کی ٹیم کو کامیاب کاروائی پر مبارکباد دی۔