آرمی چیف سے مصری سفیر کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق 

 آرمی چیف سے مصری سفیر کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق 

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں مصر کے سفیر طارق محمد داہروگ نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی، دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان دفاع، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور تعاون بڑھانے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون مزید بڑھنا چاہیے۔ مصر کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات 

مزید :

صفحہ اول -