گلگت انتخابات، جی بی 2میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، پی ٹی آئی پھر کامیاب

  گلگت انتخابات، جی بی 2میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، پی ٹی آئی پھر کامیاب

  

گلگت (آئی این پی)گلگت بلتستان کے انتخابات کے سلسلے میں جی بی 2 گلگت 2میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے اعلان کیاکہ  جی بی اے 2 گلگت2 میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امید وار فتح اللہ خان 96 ووٹوں سے کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان کو 6 ہزار 880 ووٹ ملے ہیں جبکہ ان کے مقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے جمیل احمد 6ہزار 764 ووٹ لے کر اس حلقے سے دوسرے نمبر رہے ہیں۔جی بی اے 2 گلگت2 پر فتح اللہ خان کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کی نشستوں کی تعداد 9 ہو گئی، جبکہ 5 آزاد امید واروں کی شمولیت کے بعد جی بی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

پی ٹی آئی

مزید :

صفحہ اول -