وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 12رکنی پاکستان فارمیسی کونسل تشکیل

  وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 12رکنی پاکستان فارمیسی کونسل تشکیل

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پاکستان فارمیسی کونسل کی تشکیل د یدی گئی۔ جمعہ کو وفاقی وزارت صحت نے فارمیسی کونسل کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،جس کے مطابق فارمیسی کونسل صدر سمیت 12 افراد پر مشتمل ہوگی،ڈی جی ہیلتھ فارمیسی کونسل کے صدر ہوں گے،فیڈرل اردو یونیورسٹی آرٹس اینڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ڈین ڈاکٹر ماہ جبین فارمیسی کونسل میں شامل ہیں،فارمیسی کونسل میں چاروں صوبائی فارمیسی کونسل کے ارکان اور ڈاکٹر عبید خان چیف انسپکٹر ڈرگ جی بی فارمیسی کونسل میں شامل ہیں،ڈاکٹر غلام رزاق، پروفیسر ڈاکٹر جمشید علی خان، پروفیسر ڈاکٹر سعیداحمد بی فارمیسی کونسل میں شامل ہیں،فارمیسی کونسل ایکٹ 1967 ء سیکشن 4 کے تحت تشکیل دی گئی۔

فارمیسی کونسل

مزید :

صفحہ اول -