پی ڈی ایم کا پشاور جلسہ، نیکٹا نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پی ڈی ایم کا پشاور جلسہ نیکٹا نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔ نیکٹا کی جانب سے متعلقہ اداروں کو بھیجے گئے مراسلے میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان 22نومبر کو پشاور میں دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، الرٹ میں کہا گیا ہے کہ د ہشت گردوں کا ٹارگٹ پی ڈی ایم کا جلسہ ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیکٹا نے پشاور میں سیکیورٹی سخت کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کو مراسلے جاری کر دیے ہیں۔
نیکٹا