کورونا ویکسین کی تیاری میں استعمال  اشیا ء کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن 

کورونا ویکسین کی تیاری میں استعمال  اشیا ء کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) کورونا ویکسین کی تیاری میں استعمال ہونے والی 61 اشیا کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ٹیکس استثنی سے طبی سامان کی اسپتالوں کو فوری دستیابی ممکن ہو سکے گی۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے کورونا ویکسین سے متعلق61 اشیادرآمدپرٹیکس چھوٹ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے 3دن بعد آج ٹیکس استثنی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ذرائع کے مطابق ٹیکس استثنی سے طبی سامان کی اسپتالوں کوفوری دستیابی ممکن ہو سکے گی اور درآمد کنندگان کو ٹیکس میں رعایت 30جون 2021 تک حاصل ہو گی۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 30 جون2021تک کوروناسے متعلق61 اشیاڈیوٹی فری درآمد ہوں گی، جس سے کورونا ویکسین تیاری میں پیشرفت میں تیزی آئے گی جبکہ ویکسین کی تیاری کی لاگت بھی کم ہوگی۔اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف بی آرکی عدم دلچسپی کے باعث کورونا ویکسین سے متعلق61 اشیا کی درآمد شروع نہ ہوسکی، وزارت تجارت متعلقہ اشیا سے متعلق  اپناایس آراوجاری کرچکی ہے، ایف بی آرکیروییکی بنا پر مصنوعات کی درآمد میں تاخیر ہورہی ہے۔
کورونا ویکسین 

مزید :

صفحہ اول -