سی پیک کے خلاف تمام حربے ناکام ہو نگے، دہشتگردوں کی کمر توڑنے کیلئے پاکستان کیساتھ ہیں: چین

سی پیک کے خلاف تمام حربے ناکام ہو نگے، دہشتگردوں کی کمر توڑنے کیلئے پاکستان ...

  

بیجنگ (آن لائن) چین نے کہا ہے کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں اور حربے ناکام ہوں گے،دہشت گردی کیخلاف بین الاقوامی جنگ میں پاکستان کی مثبت کاوشوں کو سراہتے ہیں، دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے لئے چین پاکستان کے ساتھ ہے۔ترجمان چینی دفتر خارجہ لی جیان ژاؤ کی طرف سے جاری  بیان میں کہا  گیا ہے کہ چین دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں، حربے ناکام ہوں گے۔چین انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی جدوجہد کا معترف ہے۔چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے  پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا  انہوں نے کہا  دہشتگردوں کی کمر توڑنے کے لئے چین پاکستان کے ساتھ ہے۔سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنیوالوں کو مایوسی ہو گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر سی پیک کو ناکام کرنے کی بھارتی کوششوں کے ثبوت بھی دے چکے ہیں۔پاکستانی ڈوڑئیر میں سی پیک کیخلاف بھارتی سازشوں اور ریاستی دہشتگردی کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں اور مزموم عزائم کو بے نقاب کر چکے ہیں۔

چین

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کیخلاف بھارتی سازشیں بے نقاب ہو گئی ہیں۔ بدنام زمانہ خفیہ ادارے”را“میں اس منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے 2015ء سے ایک خصوصی سیل کام کر رہا ہے۔۔ خیال رہے کہ پاکستان پہلے ہی بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد پر مشتمل ڈوزیئر دنیا کے سامنے لے ا?یا لایا تھا۔ ڈی جی ا?ئی ایس پی آر سی پیک کے خلاف بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کر چکے ہیں۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے سی پیک کو ناکام بنانے کی بھارتی سازشوں کے ثبوت دیے تھے۔ پاکستانی ڈوزیئر میں سی پیک کیخلاف بھارتی ریاستی دہشتگردی کے تمام زمینی حقائق موجود ہیں۔انہوں نے بھارت کے دہشتگردوں سے رابطوں، مالی معاونت، تربیت اور سرپرستی کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے اپنی 14 نومبر کی پریس کانفرنس میں بھارتی سازشیں بے نقاب کر دی تھیں۔میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا تھا کہ سی پیک کیخلاف بھارتی خفیہ ایجنسی‘’را”کے ہیڈ کوارٹرز میں 2015ء  میں خصوصی سیل بنایا گیا اور اس کیلئے 80 ارب روپے کی ابتدائی رقم مختص کی گئی ہے۔ سی پیک کیخلاف سیل کا سربراہ براہ راست بھارتی وزیراعظم کو رپورٹ کرتا ہے۔پاکستانی ڈوزیئر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت نے بلوچستان اور سی پیک کیخلاف دہشتگردی کیلئے بلوچ عسکریت پسندوں کی تربیت اور فنڈنگ کی۔ بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کو‘’براس”کے بینر تلے اکٹھا کیا۔ سی پیک کو سبوتاڑ کرنے کیلئے بھارت نے 700 افراد کی ملیشیا تشکیل دی۔ڈی جی ا?ئی ایس پی ا?ر نے دنیا کے سامنے شواہد رکھے تھے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی‘’را”کے 10 ایجنٹس سمیت سی پیک کیخلاف 24 رکنی کمیشن بنایا گیا۔ بھارت نے بنائی گئی ملیشیا کیلئے 60 ملین ڈالرز کے فنڈز مختص کیے۔

میجر جنرل بابر افتخار

مزید :

صفحہ اول -